7 ہلاکتیں ، نوجوان نے خودکشی کرلی

کوٹ لکھپت قینچی سٹاپ کے قریب 35 سالہ شخص کی لاش برآمدہوئی ہلاک دونوں افراد کی شناخت نہ ہوسکی
 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت خودکشی سمیت مختلف واقعات میں خاتون سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے ترجمان ایدھی ایمبولینس کے مطابق اچھرہ چاہ جموں بازار میں نوجوان نے مبینہ خودکشی کرلی20 سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات پر گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی متوفی کی شناخت 20 سالہ علی رضا کے نام سے ہوئی مناواں بینک سٹاپ میں 35 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی جبکہ کوٹ لکھپت قینچی سٹاپ کے قریب فٹ پاتھ کنارے سے 35 سالہ شخص کی لاش برآمدہوئی ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی شناخت نہ ہوسکی گلشن راوی میں مون مارکیٹ کے قریب سڑک کنارے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی متوفی کی عمر 25 سال کے قریب ہے سر دست شناخت نہ ہو سکی،متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے داتا دربار میں بیلا رام روڈ پر 40 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیامتوفی نشے کاعادی تھا، ہلاکت بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی شالیمار پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں معائنہ کیلئے آئی معمر خاتون جاں بحق ہوگئی متوفیہ کی شناخت 70 سالہ رضیہ بی بی کے نام سے ہوئی شالیمار ٹاؤن کی رہائشی تھی شاہدرہ میں 25 نمبر سٹاپ کے قریب سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی متوفی کی عمر 30 سال کے قریب ہے بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہواپولیس اور تحقیقاتی اداروں نے کارروائیاں کرتے ہوئے تمام لاشوں کو قبضے میں لیکر ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردیں