ایک کروڑ ایرانی ریال 2120.32 پاکستانی روپے کے مساوی
کراچی (آئی این پی ) ایران امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے دوران ایرانی ریال کی قیمت میں حیران کن طور پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور پاکستان بھی اس کی شرح تبادلہ بڑھ رہی ہے۔گوگل سرچ ریئلٹس پر دستیاب ایکسچینج ریٹ کے مطابق، ایک کروڑ ایرانی ریال 2120.32 پاکستانی روپے کے مساوی ہے۔تاہم اوپن مارکیٹ میں صورتحال بالکل مختلف ہے جہاں ایرانی ریال کی قدر میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں چار گنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ایک کروڑ ایرانی ریال 6 سے 9 ہزار پاکستانی روپے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ اضافہ بڑی حد تک قیاس آرائیوں پر مبنی خریداری کی وجہ سے ہوتا ہے، کیونکہ سرمایہ کار فوری منافع کی امید میں ایرانی ریال خریدنے کے لیے دوڑ رہے ہیں، جو ممکنہ 500 فیصد منافع کی افواہوں کی وجہ سے ہوا ہے