لاہور(نیٹ نیوز)لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی ڈیرل مچل کا کہنا ہے کہ پاکستاں سپر لیگ ایک زبردست ٹورنامنٹ ہے۔’ انہوں نے کہا کہ کراچی اور لاہور کا اچھا میچ ہو گا، کرکٹرز بڑے میچز انجوائے کرتے ہیں۔ڈیرل مچل کا کہنا ہے کہ اْمید ہے کراچی اور لاہور کے میچ میں اچھا کراؤڈ ہو گا، پی ایس ایل میں آئے ابھی تھوڑا وقت ہی ہوا ہے، پاکستان میں اپنا ٹائم انجوائے کر رہا ہوں۔نیوزی لینڈ کے کرکٹر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پچھلے کچھ عرصے میں پاکستان میں کافی کرکٹ کھیلی ہے، فرنچائز ٹورنامنٹس کھیل کر اب دنیا بھر کی کنڈیشن کا کافی اندازہ ہو جاتا ہے، کنڈیشن جاننا کوئی بڑا ایڈوانٹیج نہیں، میچ کے دن پرفارم کرنا اہم بات ہے۔