کالج اساتذہ کے ترقی کیسز پر اعتراضات ،واپس بھجوادیئے

لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے اساتذہ کے پروموشن کیسز اعتراضات لگا کر واپس بھجوا دیے۔ تفصیلات کے مطابق کالج اساتذہ کے پروموشن کیسز کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے واپس بھجوا دیا۔ کیسز کے ورکنگ پیپر پورے نہ ہونے کی وجہ سے کیسز واپس بھجوائے گئے۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی غفلت سیاساتذہ پروموشنز سے محروم رہ گئے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کیسز کے مکمل ورکنگ پیپر نہیں بھجوائے۔بعض اساتذہ پروموٹ ہوئے بغیر ہی ریٹائرڈ ہوگئے۔پروموشنز ہمارا حق مگر ڈیپارٹمنٹ کی غفلت سے اپنے حق سے محروم ہیں۔