گارڈ قتل معاملہ ،مذہبی تنظیم کے 26 کارکن زیرحراست

شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)تھانہ ہا ئوسنگ کالونی کے علاقہ ہا ئوسنگ کالونی گول چوک پر واقع ملٹی نیشنل فوڈ پوائنٹ کے سیکورٹی گارڈ کو موٹرسائیکل سوار ملزموں نے گزشتہ روز فائرنگ کرکے قتل کر دیا، پولیس نے قتل کے شبہ میں ایک مذہبی تنظیم کے 26کے قریب کارکنوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ، تاہم اصل حقائق منظر عام پر نہیں آسکے ،واضح رہے کہ ایک مذہبی تنظیم نے 2روز قبل اس فوڈ پوائنٹ کے باہر اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج کیا تھا اور گزشتہ رات مذکورہ فوڈ پوائنٹ کے سکیورٹی گارڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزموں نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔ ہا ئوسنگ کالونی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر سیز کردی۔ ہا ئوسنگ کالونی پولیس نے قتل کے اصل ملزموں کو گرفتار کرنے کے بجائے مذہبی تنظیم کے 26 کارکنوں کو گرفتار کرلیا جس پر مذہبی تنظیم نے عدالتوں کا رخ کرلیا ۔