واشنگٹن (آئی این پی )ریکو ڈِک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹِم کِرب نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ٹیرف مذاکرات میں ریکوڈِک منصوبہ ممکنہ ترغیب ہو سکتا ہے۔مغربی میڈیا رپورٹ کے مطابق 9ارب ڈالر کے اِس منصوبے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ریکو ڈِک امریکی صدر ٹرمپ سے معاہدہ طے کرنے کے لیے درکار تمام اہم نکات پر پورا اترتا ہے۔ ریکو ڈِک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹِم کِرب کے مطابق اسلام آباد کی جانب سے امریکا کے جوابی ٹیرف کو 29فیصد سے کم کرنے کی کوشش جاری ہے اور جب دیکھا جائے کہ ٹرمپ انتظامیہ اِن ٹیرف کے ذریعے کیا حاصل کرنا چاہتی ہے تو ریکو ڈِک واقعی ہر لحاظ سے موزوں ترغیب ہے۔