لاہور(کرائم رپورٹر) نشتر کالونی کے علاقے میں 60 سالہ شخص نے مبینہ طور پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ متوفی کی شناخت 60 سالہ عنایت مسیح ولد منگل مسیح کے نام سے ہوئی۔اطلاع ملنے پر پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔ ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔