سونا 3800 روپے سستا ،453336 روپے تولہ ہوگیا

کراچی(آئی این پی )پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ایک دن بعد پھر بڑی کمی ریکارڈ کی  گئی ۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھرمیں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3800 روپے سستا ہوکر 453336 روپے پرآگیا،دس گرام سونے کی  قیمت 3258 روپے کم ہوکر 388672 روپے ہوگئی۔فی تولہ چاندی کی قیمت122 روپیکی کمی سے 6802 روپے ہوگئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 38 ڈالر مہنگا ہوکر 4308 ڈالرپرآگیا۔