خیبرپختونخوا میں بیڈ نہیں، مس گورننس ہے :فضل الرحمن

پشاور(خصوصی رپورٹ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں حکومت نام کو نہیں، بیڈگورننس نہیں بلکہ مس گورننس ہے۔پشاور میں مجلس عمومی خیبرپختونخوا کے اجلاس سیخطاب میں انہو ں نے کہاکہ ملک میں امن وسکون نام کی کوئی چیز نہیں، زندگی کوخطرات لاحق ہیں، بین الاقوامی مفادات کو فروغ اورپاکستان کیمعاشی راستے کو روکا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت سے گلہ تھا لیکن موجودہ حکومت بھی پالیسی میں تبدیلی نہیں لاسکی۔ صوبے میں کرپشن کا بازار نہیں بلکہ مارکیٹ گرم ہے، اس حکومت کی سرپرستی کرنے والے صوبے کو تباہ کرنے میں برابر کے شریک ہیں۔