لاہور( خصوصی رپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر سیلاب متاثرین کو جراثیم سے پاک اور صحت بخش صاف پانی کی فراہمی کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہے۔ ترجمان محکمہ ہائوسنگ پنجاب کے مطابق اب تک پنجاب صاف پانی اتھارٹی کی جانب سے 17 لاکھ 33 ہزار لٹر پانی فراہم کیا جا چکا ہے، جس سے 5 لاکھ 77 ہزار 667 متاثرین مستفید ہو چکے ہیں۔