انگلش میں بھیک،کروڑوں اکٹھے کرنے والا بھکاری حادثے میں جاںبحق

ایف بی آرکی جانب سے شوکت بھاری کو معتدد نوٹس کے ذریعے طلب بھی کیا گیا تھا
شوکت بھکاری سوشل میڈیا پر اکھٹے کئے گئے پیسوں کی بنک رسید ہمیشہ دکھاتے تھے
ملتان(آئی این پی )انگلش میں بھیک مانگ کرکروڑوں روپے اکٹھے کرنیوالابھکاری ٹریفک حادثے میں جاںبحق ہوگیا۔تفصیل کے مطابق ملتان کا مشہور شوکت بھکاری ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا،حادثے کے باعث اسپتال منتقل کیاگیا مگر وہ جانبرنہ ہوسکا، شوکت بھاری سوشل میڈیا پر بہت مشہور تھا اور انگلش میں1روپیہ بھیک مانگ کر لاکھوں روپے اکھٹے کر چکا تھا۔شوکت بھکاری سوشل میڈیا پر اکھٹے کئے گئے پیسوں کی بنک رسید ہمیشہ دکھاتے تھے،ایف بی آرکی جانب سے شوکت بھاری کو معتدد نوٹس کے ذریعے طلب بھی کیا گیا تھا۔