کراچی(آئی این پی )کراچی میں دلہے کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، پولیس نے تلاش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی مدینہ کالونی سے شادی کے روز دلہا کے لاپتا ہونے کے واقعے کا مقدمہ ان کے والد وسیم کی مدعیت میں تھانہ زمان ٹان میں درج کر لیا گیا۔مدعی مقدمہ نے بتایا کہ 11 ستمبر کو جہانزیب کی بارات جانی تھی، شادی کے روز شام 6 بجے وہ موٹر سائیکل پر تیاری کے لیے سیلون گیا تھا، جہانزیب 5 بجے اپنا موبائل فون بھی گھر چھوڑ کر گیا، تاہم سیلون سے دوسرے بیٹے کی ساڑھے 7 بجے کال آئی اور بتایا کہ جہانزیب سیلون نہیں پہنچا۔درخواست گزار نے کہا میرا دعوی ہے کہ نامعلوم افراد نے جہانزیب کو اغوا کر لیا ہے۔ ادھر مغوی کے بھائی نے بتایا کہ جہانزیب نجی فیکٹری میں کام کرتا ہے، جب کہ پولیس حکام نے کہا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے مغوی دلہے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔