آخری اوور میں افغان کھلاڑی کی مصنوعی انجری، کمنٹیٹرز بھی ہنسی نہ روک سکے

قیس احمد نے وقت ضائع کرنے کے لیے مصنوعی انجری کا بہانہ کیا تاکہ کم سے کم گیندیں کھیلنی پڑیں
شارجہ (سپورٹس ڈیسک)افغانستان کے کرکٹر قیس احمد نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کے آخری اوور میں میدان میں ایسا انداز اپنایا جس نے شائقین کو گل بدین نائب کے مشہور میم کی یاد دلا دی۔میچ انتہائی دلچسپ صورتحال میں داخل ہوچکا تھا جب پانچویں روز کھیل کے اختتام میں چند منٹ باقی تھے اور بنگلادیش کو جیت کے لیے صرف 2 وکٹیں درکار تھیں۔اس دوران قیس احمد نے وقت ضائع کرنے کے لیے مصنوعی انجری کا بہانہ کیا تاکہ کم سے کم گیندیں کھیلنی پڑیں۔قیس احمد گیند کا دفاع کرنے کے بعد اچانک ہیمسٹرنگ پکڑ کر نیچے بیٹھ گئے جس کے بعد ان کا یہ انداز سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔ان کے اس عمل پر کمنٹیٹر بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے اور کہا کہ قیس کی اس حرکت نے افغان آل رانڈر گلبدین نائب کے 2024 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے واقعے کی یاد دلا دی۔واضح رہے کہ قیس احمد نے 80 گیندوں پر 49 رنز کی مزاحمت سے بھرپور اننگز کھیل کر یقینی شکست کو ڈرا میں تبدیل کردیا۔