لندن (سپورٹس ڈیسک) انگلش ٹیسٹ کرکٹر کرس ووکس نے بابر اعظم پر کیے تبصرے کنگ بابر کی وضاحت کر دی۔ کرس ووکس نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وِیان ملڈر کی انسٹاگرام پوسٹ پر کنگ بابر لکھنا مذاق تھا، جنوبی افریقی لیگ میں ویان ملڈر کیساتھ کھیل رہا تھا، ملڈر کو پاکستانی فینز انسٹاگرام پر کنگ بابر لکھ کر تنگ کر رہے تھے، ہم دوست بھی ہنسی مذاق میں بار بار کنگ بابر کہتے تھے۔کرس ووکس کا مزید کہنا تھا کہ کنگ بابر کمنٹ کرنے پر بابر فینز نے مجھے بھی نشانے پر لے لیا، بابر اعظم سے متعلق کمنٹ صرف ہنسی مذاق تھا، غلط مطلب نکالا گیا، پاکستانی فینز بہت جذباتی ہوتے ہیں۔