پولیس کے موثر اقدامات سے امن و امان قائم

تاجر برادری سرگرمیاں جاری رکھے، شہری بلاخوف بازاروں کا رخ کریں
قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ایس پی سٹی لاہور کی گفتگو
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی سٹی نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کی جانب سے شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مو?ثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ پولیس ہر سطح پر الرٹ ہے، اور شہر کے تمام اہم تجارتی مراکز، بازاروں اور مارکیٹوں میں نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ شہری بلا خوف و خطر خریداری کر سکیں۔ایس پی سٹی نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ خوف و خدشات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی املاک، بازاروں اور تجارتی مراکز کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ امن و امان کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ ایس پی سٹی نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا شکایت کی صورت میں فوراً 15 پر کال کریں ، کیونکہ شہریوں کی حفاظت پولیس کی بنیادی ذمے داری ہے۔