کینٹ اسٹیشن پر کھڑی بوگی کینٹین میں اچانک آتشزدگی کے نتیجے میں دو بوگیاں مکمل طور پر جل کر راکھ بن گئیں۔
تفصیلات کے مطابق، اسٹیشن پر موجود کیفے بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچ گئی، جس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ریلوے حکام کے مطابق، کینٹین چار بوگیوں پر مشتمل تھی جن میں سے دو مکمل طور پر جل گئیں جبکہ مزید دو کو نقصان سے بچا لیا گیا۔حکام نے بتایا کہ مذکورہ کینٹین تقریباً ایک سال سے غیر فعال تھی۔ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔