لاہور ریلوے اسٹیشن سے روانگی کے فوراً بعد ریل کار کا حادثہ، 4 بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں

لاہور ریلوے اسٹیشن سے روانگی کے فوراً بعد ریل کار کا حادثہ، 4 بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں

لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل کار لاہور ریلوے اسٹیشن سے روانگی کے فورا بعد حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق، ایک موریہ پل کے قریب ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق، ریل کار لاہور ریلوے اسٹیشن سے نکلتے ہی ڈی ریل ہو گئی، جس کے نتیجے میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حادثے کے باعث مسافر شدید گرمی میں ہی بوگیوں کے اندر موجود ہیں اور انہیں امدادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ریلوے حکام کی جانب سے فوری طور پر امدادی اور بحالی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واقعے کے سبب سفر میں خلل پڑا ہے اور ریسکیو آپریشنز جاری ہیں۔