ایس اے پی نیٹ ویور میں سیکیورٹی خامیوں کی نشاندہی، الرٹ جاری

 سنگین خامیوں سے ہیکرز کو فائدہ ، سسٹم پر قبضے اور ڈیٹا چوری کا خطرہ بڑھ گیا
اسلا م آباد(آئی این پی )ایس اے پی نیٹ ویور میں خطرناک سیکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کے بعد نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے الرٹ جاری کر دیا۔ ایس اے پی نیٹ ویور کمپنیوں میں کاروباری اپلیکیشنز چلانے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔رپورٹ کے مطابق نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی جانب سے جاری ایڈوائزری  میں کہا گیا ہے کہ  ایس اے پی نیٹ ویور میں سنگین خامیوں سے ہیکرز کو فائدہ مل سکتا ہے۔ سائبر حملوں سے سسٹم پر مکمل قبضے اور ڈیٹا چوری کا خطرہ بڑھ گیا۔ ہیکرز لاگ ان کئے بغیر بھی سسٹم کے کمانڈ چلا سکتے ہیں