حماس کو غیر موثر کرنے میں مدد ، امن معاہدہ صدرٹرمپ کی بڑی کامیابی ہے:وزیراعظم
لندن(آئی این پی ) برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ انکا ملک غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی کیلئے تیار ہے ۔وزیراعظم کیئر سٹارمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فریقین غزہ جنگ بندی پر عمل کریں، برطانیہ حماس کو غیر موثر کرنے میں مدد دے سکتا ہے، امن معاہدہ صدرٹرمپ کی بڑی کامیابی ہے۔کیئر سٹارمر نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ صدر ٹرمپ کو اگلے سال نوبیل انعام کیلئے نامزد کریں گے۔