میری سخت لوگوں کے ساتھ بنتی ہے،کمزوروں کے ساتھ نہیں :امریکی صدر

واشنگٹن (آئی  این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  کہا  ہے مشرق وسطی میں امن اصل ہدف ہے، غزہ اس کا چھوٹا سا حصہ ہے۔مصر سے واشنگٹن واپسی پر صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پرپیغام میں کہا اسرائیل اورمصر میں بہت کچھ حاصل کیا، بہت محنت کی،جیسا چاہتا تھا سب کچھ ویسا ہی ہوا،ان عظیم ممالک کو ایک ساتھ آنا ہوگا اور کام مکمل کرنا ہوگا۔ میری سخت لوگوں کے ساتھ بنتی ہے،کمزوروں کے ساتھ نہیں،اس لیے صدر اردوان سے دوستی ہے۔ نیٹو کو جب بھی اردوان کے ساتھ مسئلہ ہوتا ہے تو وہ مجھے فون کرتے ہیں۔