سستی اور کاہلی سے قوم عظیم نہیں بنتی:امداداللہ شاہد

زیر تربیت افسران کوذہنی کشیدگی سے نمٹنے ، منظم کرنے کیلئے سیمینار کا انعقاد 
 شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ) آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس سلمان چوہدری کی خصوصی ہد ایت پر ڈپٹی کمانڈنٹ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ ایس پی امداداللہ شاہد کی زیر قیادت MP۔NH ٹریننگ کالج شیخوپورہ زیر تربیت افسران کوذہنی کشیدگی سے نمٹنے اور خود کو ہر لحاظ سے منظم کرنے کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب یونیورسٹی کا 125سالہ ریکارڈ توڑنے والے سپیکر پروفیسر محسن علی نے ذہنی کشیدگی سے نمٹنے اور مسائل درپیش ہونے کے باوجود ایک عظیم انسان بننے کی بابت مفصل روشنی ڈالی۔ ڈپٹی کمانڈنٹ ٹریننگ کالج شیخوپورہ ایس پی رائے امداداللہ شاہد نے حسب سابق روائیت قائم رکھتے ہوئے نہ صرف مہمان نوازی کا شرف حاصل کیا بلکہ مہمان خصوصی کو الوداع کرتے ہوئے تحائف سے بھی نوازا اس موقعہ پر ڈی ایس پی یاسر ذوالفقار بٹ۔ڈی ایس پی ظہیرچوقاص۔ڈی ایس پی محمد نذیر۔ پی آر او سید محمد قوی حیدر سمیت دیگر افسران کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ایسے پروگرامز کا مقصد زیر تربیت افسران کی تربیت میں خاطر خواہ اضافہ کرتے ہوئے منظم بنانا ہے۔