پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

 اسلام آباد(آئی این پی )ملک میں آئندہ 15 روز کیلئے   پیٹرول کی قیمت میںکمی   کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 16 اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 97 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔