اسلام آباد کچہری حملے کے اہم سہولت کار کی گرفتاری

اسلام آباد کچہری حملے کے اہم سہولت کار کی گرفتاری

اسلام آباد کی عدالت میں خودکش حملے کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت کے تحت ایک اور سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 یہ ملزم خودکش حملہ آور کو حملے کی تیاری کے دوران سہولت فراہم کرتا رہا ہے۔ انٹیلیجنس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک درزی کو بھی حراست میں لے لیا ہے، جس نے حملے کے لیے تیار کی جانے والی خودکش جیکٹ پر کام کیا تھا۔یہ خودکش جیکٹ پشاور میں تیار کی گئی تھی اور اس کے لیے استعمال ہونے والا بارودی مواد بھی وہیں پہنچایا گیا تھا۔ گرفتار سہولت کار نے جیکٹ کو گڑ کی بوری میں چھپا کر پشاور سے لانے کے بعد اسے تین دن تک ایک درخت کے نیچے چھپایا۔

بعد ازاں، یہ جیکٹ ایک ٹیلر کے پاس بھی موجود رہی، جسے ذرائع کے مطابق معلوم تھا کہ یہ خودکش حملے میں استعمال ہونے والی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی سہولت کار کی گرفتاری کے بعد اس سے کی جانے والی تفتیش میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔ اس ملزم نے فتنۃ الخوارج سے رابطوں کا بھی اعتراف کیا ہے، جس سے تحقیقات میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔