اسلام آباد: جی الیون کچہری کے باہر خودکش حملہ، 12 شہید، متعدد زخمی

اسلام آباد: جی الیون کچہری کے باہر خودکش حملہ، 12 شہید، متعدد زخمی

اسلام آباد میں جی الیون کچہری کے باہر بھارتی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج کے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہو گئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق، دھماکے کی جگہ سے مبینہ خودکش حملہ آور کا سر بھی ملا ہے۔پولیس کے مطابق، دھماکا کچہری کے باہر گاڑی میں ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ اس سے آس پاس کے لوگ بھی متاثر ہوئے۔ دھماکے کے نتیجے میں آگ لگ گئی، اور قریبی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئیں۔دھماکے کے بعد، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ کچہری کی عمارت کو خالی کرا لیا گیا، وکلاء، ججز، اور سائلین کو باہر نکال دیا گیا ہے۔ ججز کو بھی روانہ کر دیا گیا ہے اور عدالتی کارروائی ختم کر دی گئی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، اور پمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ اب تک، 12 افراد شہید اور تقریباً 30 زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔وزیر داخلہ اور اعلیٰ حکام بھی کچہری کے باہر پہنچ چکے ہیں، اور صورتحال سے نمٹنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔