چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) نجی ہسپتال کے ڈاکٹر پر دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، ہسپتال کے شیشے ٹوٹ گئے، تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود چک نمبر 111 سیون آر میں ہڑپہ موڑ آبادی میں نجی ہسپتال کے ڈاکٹر سید علی حسنین پر دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس سے میڈیکل کمپلیکس کے شیشے ٹوٹ گئے ڈاکٹر اور سٹاف محفوظ رہا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔