بینک افسر محمود اور ذیشان اسحاق نے دیگر ملزموں سے مل کر جعلی لون پاس کیا
فراڈ کی رقم 39 لاکھ ملزموں نے آپس میں تقسیم کی،تفتیش شروع:ایف آئی اے
لاہور (کرائم رپورٹر )ایف آئی اے لاہور کا بینکنگ فراڈ اور مالیاتی جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈآن، لاکھوں روپے کے مالیاتی فراڈ میں ملوث کمرشل بینک کے 2 افسروں سمیت 4 ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور نے 39 لاکھ روپے کا جعلی لون پاس کرنے میں ملوث 4ملزموں کو حراست میں لے لیا،کمرشل بینک کے ایگریکلچر فنانس افسر محمود الحسن ، ذیشان اسحاق اور پرائیویٹ انشورنس کمپنی کے ملازم ارشد علی تبسم کو ملی بھگت سے جعلی دستاویزات تیار کر کے شہری بشیر احمد کے نام پر جعلی لون پاس کیا بعد ازاں ملزموں نے فراڈ کی رقم 39 لاکھ روپے ، آپس میں تقسیم کی تھی۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزموں کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔