اسلام آباد (آئی این پی )ملک میں موٹرسائیکلز اورتھری ویلرزکی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ملک میں 584731یونٹس موٹرسائیکل کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 445867یونٹس کے مقابلہ میں 31فیصدزیادہ ہے،اکتوبرمیں ملک میں موٹرسائیکلوں کی 161607یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوستمبرکے 156162یونٹس کے مقابلہ میں 3فیصد اورگزشتہ سال اکتوبرکے 134143یونٹس کے مقابلہ میں 20فیصدزیادہ ہے