پاکستان میں 58 فیصد سگریٹ غیرقانونی طور پر فروخت ہونے کا انکشاف

پاکستان میں 58 فیصد سگریٹ غیرقانونی طور پر فروخت ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک:انسٹیٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تقریباً 58 فیصد سگریٹ غیرقانونی طور پر فروخت ہو رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مجموعی طور پر ملک میں استعمال ہونے والی سگریٹ میں سے 58 فیصد کا تعلق غیرقانونی مارکیٹ سے ہے، اور مقامی طور پر تیار ہونے والے سگریٹ کا مارکیٹ شیئر 65 فیصد ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 264 سگریٹ برانڈز میں سے صرف 19 برانڈز پر ٹریک اینڈ ٹریس مہر لگائی گئی ہے، جبکہ 245 برانڈز میں یہ سہولت نہیں ہے۔ غیرقانونی اسمگلڈ سگریٹ کا مارکیٹ شیئر 35 فیصد تک پہنچ چکا ہے، اور ملک میں ایک سگریٹ کا پیکٹ کم از کم 80 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ 197 سگریٹ برانڈز حکومت کی مقرر کردہ کم از کم قیمت سے کم قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ ملک میں 166 اسمگلڈ سگریٹ برانڈز بھی دستیاب ہیں۔