پشاور میں جوس کے ڈبوں میں شراب فروخت کرنے کا انکشاف، 2 ملزمان گرفتار

پشاور میں جوس کے ڈبوں میں شراب فروخت کرنے کا انکشاف، 2 ملزمان گرفتار

پشاور کے علاقے چمکنی میں جوس کے ڈبوں میں شراب بھر کر فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر واقع ایک اسٹور میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جہاں ملزمان معروف برانڈ کے جوس کے ڈبوں میں شراب بھر کر فروخت کر رہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں شراب برآمد کی گئی جبکہ دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔