سرکاری ہسپتال سے لڑکی کی برہنہ لاش بر آمد

مبینہ طور پر نامعلوم لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، انتظامیہ کا م ئوقف سے انکار 
سیالکوٹ(خصوصی رپورٹ  )گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر سے لڑکی کی برہنہ حالت میں نعش بر آمد، مبینہ طور پر نامعلوم لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا،نعش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا ،ہسپتال انتظامیہ م ئوقف دینے سے مکمل انکاری ہیں۔ پرنسپل خواجہ صفدر میڈیکل کالج ، ایم ایس سول ہسپتال و دیگر عملہ اپنے دفاتر سے غائب ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  نے بتایا کہ متعلقہ پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں اور ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ، ڈی ایس پی سٹی سرکل اور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں اصل حقائق سامنے آنے پر مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔یاد رہے کہ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے ایمرجنسی سے ملحقہ کمرے کے گٹر سے ایک چالیس سالہ خاتون کی نیم برہنہ لاش بر آمد ہوئی جس پر ہسپتال میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا اور شہریوں کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ہسپتال کے عملہ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے اور قصور وار کو سامنے لایا جائے دوسری طرف خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی۔