ایک لاکھ مزیدبھتہ دینے کی شرط پرویڈیوڈیلیٹ کرنیکاکہہ کرچھوڑا
چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) بیوہ خاتون کے بیٹے کو تین دوستوں نے اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اوربرہنہ ویڈیو بنا کر 10ہزار بھتہ وصول کرلیا۔ ذرائع کے مطابق 29 جنوری کی رات 12 بجے چک 110 بارہ ایل کی بیوہ خاتون شہناز اختر کے بیٹے تو قیر زاہد کو اس کے تین دوستوں طلحہ طیب، فیصل فاروق اور عبد الرحمن نے اغوا کر کے آہنی شکنجہ سے تشدد کیا اور برہنہ کر کے ویڈیو بنالی ،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر دس ہزار روپے بھتہ وصول کر لیا اور اسے اس شرط پر چھوڑ دیا کہ وہ ایک لاکھ مزید بھتہ دے گا جس کے بعد اس کی ویڈیو ڈیلیٹ کردی جائے گی۔ پولیس تھانہ صدر نے بیوہ شہناز اختر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے دو ملزموں طلحہ طیب اور عبد الرحمن کو گرفتار کر لیا۔