لاہور(کرائم رپورٹر )ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے پولیس کے مطابق داتا دربار سرا میں 55 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیامتوفی کی شناخت عاشقین ولد رمضان کے نام سے ہوئی راولپنڈی کا رہائشی تھاسبزہ زار میں سکیم موڑ سے 35 سالہ نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں پایا گیا ملاہنجروال موٹروے تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 50 سالہ شخص ہلاک ہوگیا رائیونڈ میں سڑک کنارے 45 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہلاک ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہ ہو سکی پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔