ڈونلڈ ٹرمپ اپنا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد بیجنگ سے روانہ ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دورے کے دوران امریکی صدر نے شی جن پنگ سمیت چینی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، جبکہ وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی صدر کے مطابق انہوں نے چینی صدر کے ساتھ ایران کے معاملے پر بھی گفتگو کی، جس میں دونوں رہنما اس بات پر متفق ہوئے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے چاہئیں اور آبنائے ہرمز کو کھلا رہنا چاہیے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ شاندار تجارتی معاہدے بھی طے پائے ہیں، جو دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔