عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماوں کی فہرست سامنے آ گئی

عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماوں کی فہرست سامنے آ گئی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے کل 6 رہنماؤں کی فہرست جیل انتظامیہ کو فراہم کی ہے۔

اس فہرست میں شامل رہنماؤں کے نام درج ذیل ہیں:

احمد چٹھہ
فردوس شمیم نقوی
اسامہ حمزہ
میاں غوث
فیصل جاوید
رانا عاطف
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقاتیں عمران خان سے قریبی رابطے اور پارٹی امور پر مشاورت کے لیے کی جا رہی ہیں۔ حکام کی جانب سے ملاقات کی اجازت اور تفصیلات کا انتظار ہے۔