امریکی وی لاگرپاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی عوام کو پرسکون دیکھ کر حیران

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی ٹریول وی لاگر پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی عوام کو پرسکون دیکھ کر دنگ رہ گیا۔پاک بھارت کشیدگی کے دوران فلائٹ آپریشن معطل کیا گیا جس کی وجہ سے بیشتر ملکی اور غیر ملکی افراد پاکستان میں ہی پھنس گئے تھے۔انہی لوگوں میں ایک امریکی ٹریول وی لاگر ڈریو بنسکی بھی شامل ہیں جو پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے تھے اور کشمیر میں پھنسنے کی وجہ سے ان کا دورہ بھی طویل ہوگیا۔اسی دوران انہوں نے اپنی وی لاگنگ جاری رکھی اور کشمیر میں معمولات زندگی سے اپنے فالوورز کو آگاہ کیا۔انہوں نے سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ پاکستانی عوام اس کشیدہ صورتحال میں بھی بہت بے فکر نظر آ رہی ہے، ہر کوئی اپنی زندگی معمول کے مطابق گزار رہا ہے، دکانیں کھلی ہیں اور بچے سکول جارہے ہیں۔