لاہور: ڈمپر نے 3رکشائوں ،2 موٹرسائیکلوں کو کچل دیا، 5افراد جاں بحق،4زخمی

باغبانپورہ آخری منٹ سٹاپ کے قریب ڈمپر بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گیا،ایک رکشامکمل طورپرتباہ ہوگیا،لاشیں اورزخمی ہسپتال منتقل کردیے گئے 
 لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور میں ڈمپر نے 3رکشائوں اور دو موٹرسائیکلوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں5افراد جاں بحق اور4زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک حادثہ باغبانپورہ جی ٹی روڈ آخری منٹ سٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں ڈمپر نے 3رکشائوں اور دو موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 4زخمی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈمپر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا جبکہ ایک رکشا مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔