کراچی: ڈمپر نے پروفیسر اور اہلیہ کو کچل دیا

 کراچی (آئی این پی )کراچی میں سپرہائی وے جمالی پل کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے کالج پروفیسر اور ان کی اہلیہ کو کچل دیا، دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ تفصیل مطابق ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 54 سالہ طارق ولد صلاح الدین اوران کی اہلیہ کی 55 سالہ نادیہ زوجہ طارق صلاح الدین کے نام سے کی گئی، لاشیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعیعباسی شہید ہسپتال منتقل کی گئیں۔طارق صلاح الدین عبداللہ گورنمنٹ کالج میں فزکس کے پروفیسر اور سکیم 33 کے رہائشی تھے اور انہوں نے حال ہی میں عزیز آباد میں نیا گھر لیا تھا اوراپنے گھر کے سامان کی شفٹنگ کروا رہے تھے۔