شہباز شریف مزید 3وزرا کا حلف

سید عمران احمد شاہ، شذرا منصب علی اور ارمغان سبحانی نے حلف اٹھا لیا ، تینوں کوقلمدان بھی مل گئے 
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ میں کی گئی توسیع کے بعد ایوان صدر میں مزید 3 وزرا نے حلف اٹھا لیا، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے ایوان صدر میں تقریب کے دوران سید عمران احمد شاہ، شذرا منصب علی اور ارمغان سبحانی سے حلف لیا۔ سید عمران احمد شاہ کو وفاقی وزیر برائے وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ،چودھری ارمغان سبحانی کو وزیر مملکت برائے وزارت منصوبہ بندی اور ترقی جبکہ شذرا منصب کو وزیر مملکت برائے وزارت ماحولیاتی تبدیلی کا قلم دان دے دیا گیا ۔تینوں وزار کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے گئے ،جس کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 54 ہوگئی ہے۔