کراچی(آئی این پی)پی آئی اے فلائٹ 306کا لاپتا وہیل کراچی ائیرپورٹ کے رن وے سے متصل جہازوں کے پارکنگ ایریا سے مل گیا۔ذرائع کے مطابق ٹیکنیشنز نے گرائونڈڈ 777 جہاز کے لینڈنگ گیئر کے قریب سے وہیل ملنے کی اطلاع دی۔یاد رہے کہ بدھ کی شب لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 306نے ایک پہیے کے بغیر لینڈنگ کی تھی، لینڈنگ کے بعد انکشاف ہوا کہ طیارے کے پچھلے ٹائروں میں سے ایک غائب تھا۔