واشنگٹن (آئی این پی )موسمیاتی ماہرین نے امریکا کی 17ریاستوں کو شدید طوفان سے خبردار کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا،کینٹکی، مسی سپی، ایلی نوائے، ٹیننسی، مسوری اور الباما سمیت امریکا کی سینٹرل اور مشرقی ریاستوں میں شدید طوفان کا خطرہ ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2 درجن سے زیادہ طوفان ملک کے مرکز سے ہفتے کی صبح تک ٹکرا سکتے ہیں۔