سونے کی قیمت میں اضافہ

سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز کمی کے بعد آج دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 4 ہزار 26 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی نظر آئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 25 ہزار 36 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 64 ہزار 399 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب سونے کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ فی تولہ چاندی 6 ہزار 289 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 5 ہزار 391 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔