لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار، گرمی کی شدت میں کمی

لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار، گرمی کی شدت میں کمی

شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش نے موسم کا مزاج بدل دیا، جس کے بعد گرمی کی شدت میں نمایاں کمی واقع ہوئی اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

پیکو روڈ، کوٹ لکھپت، ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو مزید خوشگوار بنا دیا، جبکہ شہریوں نے خوشگوار موسم سے لطف اٹھایا۔بارش کے باعث جہاں موسم بہتر ہوا، وہیں روزمرہ اور کھیلوں کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔ ماڈل ٹاؤن میں جاری کرکٹ میچز بارش کے باعث عارضی طور پر روک دیے گئے، جبکہ دیگر آؤٹ ڈور سرگرمیوں میں بھی خلل پڑا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان برقرار ہے، جس کے باعث آئندہ چند گھنٹوں کے دوران موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔