پہلا ٹی20، جنوبی افریقہ ویمن انڈر 19 نے پاکستان کو ہرادیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پہلا ٹی20، جنوبی افریقہ ویمن انڈر 19 نے پاکستان ویمن انڈر 19 کو ہرادیاجنوبی افریقہ ویمن انڈر 19 نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمن انڈر 19 کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمن انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 103رنز بنائے۔ اقصیٰ 38 اور ذوفشاں 30 رنز بناکر نمایاں رہیںجنوبی افریقہ ویمن انڈر 19 نے ہدف 16ویں اوور میں 6 وکٹ پر حاصل کرلیا۔