ساہیوال (خصوصی رپورٹ)تھانہ غلہ منڈی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق تھانہ غلہ منڈی کی ٹیم معمول کے گشت پر تھی کہ اطلاع ملنے پر چک 92/9-L کے قریب ناکہ بندی کی گئی۔ اس دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔پولیس نے اپنی حفاظت کے لیے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزمان کے اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 ڈاکو زخمی ہو گئے، جنہیں موقع پر گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہے۔