کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن ،108املاک سربمہر

لاہور (کرائم رپورٹر)ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے108املاک سربمہرکر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، نیو گارڈن ٹائون،شادمان، واپڈا ٹائون اور سبزہ زار میں آپریشن کیا۔ ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال پرگلبرگ اورنیو گارڈن ٹائون میں 30املاک،شادمان میں 23املاک اورواپڈا ٹائون میں 30املاک سربمہرکر دیں۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران سبزہ زار میں 25املاک سیل کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، گراسری سٹور،کیفے، ریستوران،فوڈ پوائنٹ، بیکری، بیوٹی سیلون،کلینک، ورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔