اسلام آباد میں تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے (ٹی فائیو) میں تعینات لائٹ ڈیوٹی فورمین صابر حسین نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ گلہ موڑ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے صابر حسین پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ مقتول کا تعلق ضلع رحیم یار خان سے تھا۔ذرائع کے مطابق صابر حسین تربیلا ٹی فائیو منصوبے میں لائٹ ڈیوٹی فورمین کے فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ چینی پراجیکٹ منیجر کے ڈرائیور کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ واقعے کے محرکات اور دیگر ممکنہ پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔