ننھی پری کا نام امائرہ انصاری رکھ دیا،شوبز شخصیات کی مبارکباد،نیک تمنائوں کا اظہار
کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ عریشہ رضی خان اور ان کے شوہر عبداللہ انصاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ 12 جولائی 2026 کو پیدا ہونے والی اپنی نومولود بیٹی کا نام امائرہ انصاری رکھا ہے۔عریشہ رضی خان نے اپنی پوسٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میرے صاحبزادے عبدالدیان اب بڑے بھائی بن گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر مداحوں، ساتھی فنکاروں اور شوبز شخصیات نے بیٹی کی آمد پر عریشہ رضی خان اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ننھی امائرہ کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔