بلاول بھٹو 3 روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے، پْرتپاک استقبال

مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے، جہاں کوہالہ پل پر قائم مقام صدر آزاد کشمیر و سپیکر قانون ساز اسمبلی چودھری لطیف اکبر سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی پونچھ اور مظفرآباد ڈویڑن کے امیدواروں اور پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے متعلق آئندہ سیاسی و انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔