سیاسی رہنما شہدا ء کو سیاست میں نہ گھسیٹیں:بیرسٹرگوہر

راولپنڈی (آئی این پی ) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے  سیاسی  رہنمائوں  کو شہدا کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے، مولانا کی شہدا سے متعلق گفتگو سے متفق نہیں، سیاست دانوں کو جوش خطابت میں الفاظ کے چنا ئومیں احتیاط کرنی چاہیے۔ یہ بات انہوں   نے اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں  کہی۔ انہوں نے کہا  ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں بی ایل اے ہندوستان ہے اور ہندوستان بی ایل اے ہے، بی ایل اے را ہے اور را بی ایل اے ہے