کچھ بھی کر لیں ملکی سیاست کا مین آف دی میچ عمران خان ہے بیرسٹرگوہر

 ہر شخص سمجھتا ہے عمران خان کی صحت سے متعلق کوئی مستند خبر آئے، ہم اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کیسی ہے
ملاقاتیں نہ کروانے کی وجہ سے ملک بحران میں ہے، اگر ملاقات ہو جاتی تو ہمیں اصل صورتحال پتہ  چل جاتی:میڈیا سے گفتگو 
راولپنڈی (آئی این پی )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان  نے کہا ہے  کچھ بھی کر لیں پاکستان کی سیاست کا مین آف دی میچ عمران خان ہے۔سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ اڈیالہ جیل سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے ملاقات کیلئے  آئیں لیکن جب ہم آئے پھر بھی عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی، ملاقات نہ کروانے کا یہ رویہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، آج ہم توقع کر رہے تھے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے گی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ  ہر شخص سمجھتا ہے عمران خان کی صحت سے متعلق کوئی مستند خبر آئے، ہم اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کیسی ہے، ملاقاتیں نہ کروانے کی وجہ سے ملک بحران میں ہے، اگر ملاقات ہو جاتی تو ہمیں اصل صورتحال پتہ  چل جاتی